خبرنامہ

راولپنڈی اور لاہور میں‌ حکومتی رکاوٹوں نے 2 جانیں لے لیں

ضلعی انتظامیہ نے بدترین منصوبہ بندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے
راولپنڈی …. پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کے باعث مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ، تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے ، راستے بند ہونے کی وجہ سے خاتون مریضہ ایمبولینس میں دم توڑ گئی ۔ ضلعی انتظامیہ نے بدترین منصوبہ بندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کی طرف جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایمبولینس بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے مریضہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔ دوسری جانب کنٹینر کی دیواریں لاہور کے شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ، شاہدرہ میں نومولود ہسپتال نہ جاسکا اور ماں باپ کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا ۔