خبرنامہ

رجب طیب اردگان کابحیثیت صدر پہلا دورہ پاکستان‘ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ (آج)پاکستان آئینگے

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان کابحیثیت صدر پہلا دورہ پاکستان‘ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ (آج)پاکستان آئینگے‘دورہ کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی ‘اردگان صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے‘17نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ‘ صدر ممنون ظہرانہ دینگے‘ اردگان دورہ کے دوران لاہور کے شاہی قلعہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے ظہرانے میں بھی شرکت کرینگے ‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان 16 نومبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے۔ طیب اردگان کا بحیثیت صدر پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترک صدر کو دورے کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی ہے۔جاری بیان کے مطابق ترک صدر طیب اردگان اس سے قبل مختلف مواقع پر بھی پاکستان آ چکے ہیں۔ ترکی کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ ترک وفد میں وزراء‘ اعلیٰ حکام اور تاجر شامل ہیں۔ دورے کے دوران طیب اردگان صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر ممنون حسین‘ ترک صدر طیب اردگان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ طیب اردگان اپنے دو روزہ دورے کے دوران لاہور بھی جائیں گے جہاں وزیر اعظم نوازشریف ترک صدر طیب اردگان کے اعزاز میں شاہی قلعے میں ظہرانہ دیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔