رحیم یار خان (ملت + آئی این پی ) رحیم یار خان کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ سجہ تھانے میں درج کرلیا گیا ،جس میں بس مالکان کو نامزد کیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ پولیس کاکہناہے کہ خوفناک حادثہ بس ڈرائیوروں کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی دوسری وجہ دوسرے ڈرائیور کی عدم دستیابی کا ہونابھی تھاجبکہ منزل پر پہنچنے کی جلدی بھی ایک وجہ ہے۔ کراچی سے بہاول پور اور فیصل آباد سے صادق آباد جانے والی مسافر بسیں خان پور روڈ پر سجہ موڑ کے قریب ٹکرا گئیں تھیں۔ زخمیوں کو شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان، ٹی ایچ کیو خان پورمیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دوبسوں کے تصادم سے33 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔