خبرنامہ

زرداری‘ بلاول کا ملک میں موسلادھار بارشوں پر گہری تشویش کا اظہار

زرداری‘ بلاول کا ملک میں موسلادھار بارشوں پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سندھ سمیت پورے ملک میں موسلادھار بارشوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام وزرا کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں، ڈپٹی چیئرمینوں، میئرز، ڈپٹی میئرز اور کونسلرز کو بھی اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کہا ۔ آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبرپی کے اور گلگت بلتستان میں بھی تباہ کن صورتحال سے جانیں گنوانے والے متاثرین کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔ حالیہ بارشوں کے باعث سندھ میں فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ صدر زرداری نے کہا بارشوں سے کھجور اور آم کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ دریں اثنا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں ملک میں بارش اور سیلاب سے نقصان پر اظہار تشویش کیا ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے خیبر پی کے ‘پنجاب اور گلگت بلتستان میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ،بلاول بھٹو زرداری کی وزرا اور منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ،لوکل باڈیز کے میئر ‘ڈپٹی میئر ‘چیئرمین ڈپٹی چیئرمین اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں ‘بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کیوجہ سے سندھ میں زراعت کو پہنچنے والے نقصان پر اظہار تشویش کیا ،وزیر اعظم سندھ سمیت بلوچستان ‘پنجاب ‘خیبر پی کے اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی مدد کریںگزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے نقصان کا خدشہ ہے ‘ مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال غریب عوام بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پریشان ہیں ۔