سائفر معاملے پر بات چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی تک جا سکتی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر بات چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی تک جا سکتی ہے.
چیئرمین پی ٹی آئی پر 100 فیصد آرٹیکل چھ لگ سکتا ہے، سائفر سیکرٹ دستاویز ہوتا ہے جسے سیاست کے لیے استعمال کیا گیا، جیب سے نکال کر سائفر دکھایا پھر کہا گیا گم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی ملک سے غداری نہیں ہو سکتی۔