سانحہ باجوڑ، فضل الرحمٰن نے دبئی میں تمام سیاسی مصروفیات
مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں اپنی تمام مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں اور وہ اولین دستیاب پرواز سے کسی بھی وقت پاکستان پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسلام آباد سے دبئی کیلئے عازم سفر ہوئے تھے جہاں انہوں نے ملکی موجودہ صورتحال اور بالخصوص نگران حکومتوں کے قیام اور انتخابات کے حوالے سے دبئی میں ہونیوالی ملاقاتوں میں مشاورت اور حتمی فیصلے کرنے تھے.
تاہم باجوڑ میں ہونے والے سانحے کی پیش نظر انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں اور پاکستان میں اپنی جماعت کے قائدین اور رہنماؤں سے مسلسل رابطوں میں ہیں اور اس حوالے سے تمام معلومات بھی حاصل کررہے ہیں۔