خبرنامہ

سانحہ سول اسپتال اور پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ گرفتار : نواب

گورنر بلوچستان نے

کوئٹہ (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ سول اور پولیس ٹرئینگ سینٹر کے ماسٹر مائنڈ گرفتار ہو چکے ہیں، صوبہ میں دہشت گردوں کا خوف ختم ہو چکا ہے آج بلوچستان پر امن ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میں مقامی کراٹے کلب کی سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 اگست سانحہ سول اور 24 اکتوبر کو پولیس ٹرئینگ سینٹر کے ماسٹر مائنڈ گرفتار ہو چکے ہیں ۔ ڈرنے والے نہیں مارنے سے قومیں ختم نہیں ہوتیں ۔ وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ قوم کا زوال تعلیم اور کھیلوں سے دوری سے شروع ہوتا ہے ۔ آج دہشت گرد ہم سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں ۔ دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے ماریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خوف ختم ہو چکا ہے ، آج بلوچستان پرامن ہے ہر موڑ پر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے ۔ صوبہ میں امن و امان کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں اہم مسائل زیر غور آئیں گے ۔