اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف نیب تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بطور وزیراعظم اور رکن پارلیمنٹ ذمےداری تھی کہ وہ اثاثوں کے بارے میں بتاتے، نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو بھی اثاثے کے گوشوارے نہیں دیئے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ گزشتہ دور میں وزیراعظم کے جہاز کا غیر قانونی استعمال ہوا، ہوائی سفر پر 340 ملین روپے غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے، شہباز شریف نےجہاز کا غیر قانونی استعمال کیا، مریم نواز نے بھی جہاز کا استعمال کیا، اس کی نیب سے تحقیقات کرائیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کی مد میں کئی گنا اخراجات کیے گئے،پانچ سال میں تحائف پر خرچ کیے گئے اخراجات کا پتا چل گیاہے۔
شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار نے جس جائیداد کا ذکر کیا، نواز شریف نے اسےچھپایا، برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی جائیداد کے بارے میں تحقیقی خبر شائع کی، لندن جائیداد کے حوالے سے نیب تحقیقات