خبرنامہ

سرینگر: 34 برس بعد 8 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا

سرینگر: 34 برس بعد 8 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 34 برس بعد 8 محرم الحرام کے جلوس کی اجازت ملنے کے بعد گزشتہ روز پُرامن جلوس اپنے روایتی راستے سے نکالا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 دہائیوں سے زائد عرصے کی پابندی کے بعد لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے مقبوضہ کشمیر کے شیعہ عزاداروں کو جلوس نکالنے کے لیے صرف 2 گھنٹے کی اجازت دی تھی۔

8 محرم الحرام کا ماتمی جلوس سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ گزشتہ روز صبح 6 سے 8 بجے کے دوران نکالا گیا، جو اپنے روایتی راستے گرو بازار پر جمع ہونے کے بعد لال چوک سے ہوتا ہوا ڈلگیٹ پر اختتام پزیر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں عزاداروں نے اس پُر امن جلوس میں شرکت کی، جو ماتم کرتے اور نوحے پڑھتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن رہے۔

خیال رہے کہ 1989ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کشمیر پر قابض بھارتی حکام نے سرینگر میں شیعہ مسلمانوں کو 8 ویں محرم الحرام کے جلوس کی اجازت دی ہے