خبرنامہ

سری نگر میں سرکاری عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ، 3 بھارتی فوجی زخمی

سری نگر….سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سرکاری عمارت پر حملہ آوروں نے قبضہ کرلیا جب کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔…بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے ضلع پامپور میں سرکاری عمارت پر 2 مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جب کہ عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔
پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کرنے والی بھارتی فوج اور صرف 2 مسلح افراد کے درمیان یہ مقابلہ 12 گھنٹے سے جاری ہے جس میں بھارتی فوج ان حملہ آوروں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ حملہ آوروں نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ اس دوران علاقے سے دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں