خبرنامہ

سعودی عرب میں حج کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پہلی بار ڈرونز کا استعمال

مکہ المکرمہ ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں اس سال کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پہلی بار ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میدان عرفان میں حاجیوں کی گزرگاہوں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سعودی وزارت حج نے ڈرون کے ذریعے الیکٹرانک نگرانی کی۔ سعودی انتظامیہ کی طرف سے متعدد ڈرون خطبہ حج کے دوران بھی عرفات کے پہاڑ پر ہوا میں موجود تھے۔ منی کی خیمہ بستی کی بھی مختلف اوقات میں دوسرے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ڈرونز کے ذریعے نگرانی عمل میں لائی گئی تھی۔