کراچی (ملت+آئی این پی) نامزد گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں صوبائی چیف سیکریٹری، سندھ کابینہ کے اراکین اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔ جمعرات کی شب سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاؤس کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور گورنری میں سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اورسول سوسائٹی کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔