خبرنامہ

سندھ کے لٹیروں کا سردار آصف زرداری ہے، عمران خان

سندھ کے

سندھ کے لٹیروں کا سردار آصف زرداری ہے، عمران خان

سکھر: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے چوروں کا سردار آصف زرداری ہے جس کا پاکستانی سیاست کے گاڈ فادر نواز شریف کی طرح مقابلہ کروں گا۔

سکھر میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت کے فرعونوں نے سندھ کے عوام پر ظلم کیا، دنیا آگے جا رہی ہے اور سندھ کے عوام پیچھے رہ گئے ہیں، سندھ کا پیسا چوری کر کے باہر بھیجا گیا، مگر اب پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور آنے والا ہے اور آصف زرداری کے خلاف آپ کو میرے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے کیوں کہ سندھ کے چوروں کا سردار آصف زرداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گاڈ فادرکو قوم نے سڑکوں پر نکل کر شکست دی اور آج وہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا لیکن کچھ وقت بعد سندھ میں بھی ایک فرعون کہہ رہا ہو گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ آصف زرداری اور نواز شریف میں فرق ہے کیونکہ آصف زرداری کو پتہ ہو گا کہ اسے کیوں نکالا گیا۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ شہید کے خون پر سوار ہو کر پیپلز پارٹی حکومت میں آئی لیکن مرکز اور صوبے میں حکومت ہونے کے بعد بھی قاتلوں تک نہ پہنچ سکی، بے نظیر کو قتل کیا گیا تو بھی سندھ سے بغاوت کا نعرہ نہیں سنا، کوئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو سندھ کو توڑ دے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا تو آپ کو اس لئے نکالا گیا کیونکہ آّپ نے پاکستانیوں کے ارمانوں کا خون کیا اس لئے آپ کو نکالا گیا سندھ کے حقوق کو پامال کرنے والا ڈیم تعمیر کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے آصف زرداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا الیکشن لڑنے بھی آ رہا ہوں۔

……….
یہ بھی پڑھئے …. نواز شریف کی عدلیہ کو پھر ……