خبرنامہ

مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام سے بری کیے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال کے بعد آپریشن کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا، ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔

ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے،

اس سے قبل اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا تھا، ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے اور چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے، وزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے ، چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہو گی