سونے کی قیمت ایک بار پھر کم
سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 1959 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2143 روپے اضافے سے ایک لاکھ 90 ہزار 501روپے ہے۔