خبرنامہ

سپریم کورٹ نے 16 دہشتگردوں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں

اسلام آباد …) سپریم کورٹ نے 16 دہشتگردوں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں ، عدالت نے اپیلیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے فوجی عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے دہشتگردوں کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔ 16 دہشتگردوں نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ بیس جون کو محفوظ کیا تھا ، عدالت عظمیٰ نے دہشتگردوں کی اپیلیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں ۔ فوجی عدالتوں نے آرمی، پبلک اسکول، بنوں جیل، پریڈ لائن، فوجی قافلوں و تنصیبات سمیت دیگر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ دہشتگردوں میں قاری زبیر، حیدر علی ، قاری ظاہر گل ، عتیق الرحمان، تاج محمد،اقسن محمود، فتح محمد، شیر عالم، فیض محمد، محمد عربی، محمد غوری، طاہر محمود ، فضل غفار، سعید الزماں اور سخی محمود شامل ہیں