ملت نیوز…چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مریم ، حسن، حسین، کیپٹن صدر کو پیر تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا تاکہ سماعت آگے بڑھ سکے. شریف فیملی کے وکیل نے سات دن مانگے تھے لیکن عدالت نے صرف تین دن دئیے ہیں. عدالت نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے. اگر جواب جمع نہ کرائے گئے تو عدالت سمجھ لے گی کہ لگائے گئے الزامات درست ہیں. ایک رکنی تحقیقاتی کمشن کے لئے آج ہی حکم جاری کریں گے. کمشن مکمل بااختیار اور سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل ہو گا. عدالت کسی ٹی او آرز کی پابند نہیںہے. وہ خود بھی بنا سکتی ہے. عدالت نے کہا مزید مہلت نہیںدیںگے. اگر حسن اور حسین نواز بیرون ملک ہیںتو کیا وہ اگلے سال جواب جمع کرائیںگے؟وزیراعظم نے اپنا جواب جمع کرایا اور کہا کہ وہ اپنے گوشوارے باقاعدگی سے جمع کراتے رہے ہیں