خبرنامہ

سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک پیج پر لانا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، پرویز ملک‘زعیم قادری

لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک‘ترجمان پنجاب حکومت سیدزعیم حسین قادری‘پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر‘حنا پرویز بٹ اوررانا محمد ارشد نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ قومی ایشوز پر سیاسی قیادت سمیت پوری قوم متحد ہے،اب قوم کو منتشر کرنے اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کو بھی اپنی سرگرمیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔اسلام آباد میں اے پی سی پر اپنے رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پوری قوم اور سیاسی قیادت کو ایک پیج پر اکھٹا کیا،مسئلہ کشمیر پر مشترکہ موقف کے لئے ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت کو ایک پیج پر لانا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی اور کشمیریوں کی شہادت کے بعدمسئلہ کشمیر اب فلیش پوائنٹ بن چکا ہے،بھارت کویکجا ہو کراس کی بربریت کا جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات اور اقتدار کے حصول کے لئے احتجاج ملکی وحدت اور قومی ایشوز کی خاطر موخر کردیں، اس کے لئے بہت وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کے آلہ کار، اقتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنے والوں کو 2018تک صبر کرنا ہو گا