خبرنامہ

سینیٹ، تیز ترین قانون سازی، ایک دن میں 14 بلز منظور، ارکان کا احتجاج

سینیٹ، تیز ترین قانون سازی، ایک دن میں 14 بلز منظور، ارکان کا احتجاج

سینیٹ میں تیز ترین قانون سازی‘ ایک دن میں14بل پاس جبکہ 4 قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیے گئے ‘این ایل سی کو وفاق کے زیر انتظام لانے اورمالیاتی جرائم پر اتھارٹی بنانے کا بل بھی پاس‘اپوزیشن کی شدید مخالفت پرپیمرا ترمیمی قائمہ کمیٹی کوبھیج دیاگیا‘آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 4دن کااضافہ کردیاگیا،قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل قائمہ کمیٹیوں کوبھیجنے کی بجائے پاس کرنے پرتحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،میاں رضا ربانی اور طاہر بزنجونے شدید احتجاج کیا اور پارلیمنٹ کو تالے لگانے کامطالبہ کردیا،نمازجمعہ کے بعد بل براہ راست منظور کرنے پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی اجلاس میں وقفہ کردیا گیا‘ این ایل سی بل پاس کرنے کے لیے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل سلیم رحمان ایوان میں آگئے جس سے کورم مکمل ہواتو باقی تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی ایوان میں آگئے اور این ایل سی بل پاس کرلیاگیا۔گوادر ائیرپورٹ کا نام پنجاب کے رہنما کے نام پر رکھنے اور بلوچستان کو تنہاء کرنے کے خلاف بلوچستان کے سینیٹرز نے ایوان سے واک آؤٹ کیا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑانہیں مناکر لائے۔