خبرنامہ

سیکیورٹی لیکس خبر، جھوٹی خبرتھی، چوہدری نثار

وفاقی وزیرداخلہ:(ملت+اے پی پی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان میں چھپنے والی خبر نیشنل سیکیورٹی لیکس نہیں بلکہ جھوٹی خبر تھی اور یہ حساس معاملہ ہے لہذا سیاسی مقاصد والے کوئی اور دوکان کھولیں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں موجود نہیں تھا اور کسی بھی میٹنگ میں سول اور ملٹری میں اختلاف تک نہیں ہوا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی جی آئی ایس آئی میں تلخ کلامی تو دور آج تک کبھی اختلاف بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ میں چھپنے والی خبر نیشنل سیکیورٹی لیکس نہیں بلکہ جھوٹی خبر تھی تاہم حقائق سامنے لانے کے لیے کمیٹی بنائی جب کہ یہ حساس معاملہ ہے لہٰذا سیاسی مقاصد والے کوئی اور دُکان کھولیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ انگریزی اخبار کے ایڈیٹرسے کہا ہے کہ متعلقہ رپورٹر کو واپس بلایا جائے، ایڈیٹراور متعلقہ رپورٹر سے بھی تحقیقات ہوں گی جب کہ حکومت کی طرف سے کوئی چیز نہیں چھپائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ پہلے وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاناما پر سپریم کورٹ انکوائری ٹیم بنا لے لیکن اس معاملے پر تاخیر بھی دھرنے والوں کی وجہ سے ہوئی۔