خبرنامہ

سی پیک منصوبے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیئے: احسن اقبال

پشاور: (ملت+اے پی پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کو نادیدہ قوتیں ناکام کرنا چاہتی ہیں۔ منصوبے کو عدالتی معاملات میں نہیں الجھانا چاہیے۔ مقدمات جہاں ہوں وہاں بیرونی سرمایہ کاری نہیں آ پاتی۔ احسن اقبال نے سی پیک کے مغربی روٹ پر خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی روٹ پر جو منصوبے ہیں وہی مغرقی روٹ کا بھی حصہ ہونگے۔ خیبر پختونخوا کے ساتھ منصوبے میں کوئی امتیازی سلوک نہیں ہو گا۔ صوبے کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ سی پیک میں غیر منصفانہ تقسیم کا پروپیگنڈا حقائق کے منافی ہے۔