خبرنامہ

شاہ نورانی حملہ پر چینی صدر اور وزیر اعظم کا عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ ہمدردی

بیجنگ: (ملت+آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ درگاہ شاہ نورانی حملے پر پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ رہیں گے،انسداددِ دہشت گردی میں پاکستانی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دہشت گرد حملے پرصدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے نام ہمدردی کے پیغامات بھیجے ہیں۔ جن میں چینی صدر نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ رہیں گے ۔ چین انسداددِ دہشت گردی، اپنے ملک کے امن و استحکام کی حفاظت اور عوام کی سلامتی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی پوری حمایت کرتا رہیگا۔