خبرنامہ

شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم

پشاور (ملت نیوز) شربت گلہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے پشاور کی خصوصی عدالت کی جج فرح جمشید نے افغان خاتون شربت گلہ کو 15 دن قید اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ اور ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے. یاد رہے کہ شربت گلہ (سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی) کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پشاور کے علاقہ نوتھہ سے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا. جبکہ شربت گلہ کو قومی شناختی کارد جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے 3 سابق افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.