اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریاں ہونے کا عندیہ دے دیا۔
شہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا، کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، سابق حکومت کے دیگرکرپٹ عناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہو گیا ہے۔