لاہور: (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد نے بڑے فیصلوں کے لئے 29 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ پانامہ لیکس ہنگامہ ، تحریک قصاص اور تحریک احتساب کے سلسلے میں حکومت مخالف جماعتوں کو ایک میز پر بٹھانے کے لئے شیخ رشید احمد نے پھر کمر کس لی اور بڑے فیصلوں کے لئے 29 اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی مشاورتی کانفرنس کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی کر لئے رابطے مکمل ہیں اب اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بڑے بڑے فیصلے ہوں گے ۔