راولپنڈی/لاہور (ملت + آئی این پی) متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید احمد کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے لال حویلی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ 15 دن کے اندر لال حویلی کو خالی یا جواب داخل کرایا جائے۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق لال حویلی میں شیخ رشید کی رہائش کو غیر قانونی قبضہ قرار دے کر متروکہ وقف املاک بورڈ نے انہیں 15 دن میں حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ لال حویلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کو 15 دن میں حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ لال حویلی تجاوزات میں شامل اور تعمیرات غیر قانونی ہیں۔