خبرنامہ

صدرعارف علوی سےترک صدررجب طیب اردوگان کی غیررسمی ملاقات

انقرہ:(ملت آن لائن) صدرعارف علوی نے ترک صدرطیب اردوگان سے غیررسمی ملاقات کی ، ملاقات میں صدر نے تقریب میں پاکستان کی بھرپور پذیرائی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق انقرہ صدرعارف علوی کی ترک صدرطیب اردوگان سے غیررسمی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔

صدر نے تقریب میں پاکستان کی بھرپور پذیرائی پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر نے تقریب میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی شرکت پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل صدرمملکت نے میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ترکی مسلم دنیاکااہم ترین ملک ہے ، پاک ترک عوام کےگہرے برادرانہ اورتاریخی تعلقات ہیں، امن اور استحکام کیلئے دونوں ملکوں نے بے پناہ کاوشیں کیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کودہشت گردی کے ناسور نے بہت نقصان پہنچایا، دہشت گردی کے باعث 70 ہزار انسانی جانوں، اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

صدرمملکت نے مزید کہا تھا کہ حکومت کم آمدن طبقےکیلئے50لاکھ گھروں کے منصوبے پر کام کررہی ہے، ہاؤسنگ کےشعبےمیں ترک تجربات سےاستفادہ چاہتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیابھرکےملکوں کےساتھ بہترتعلقات کاخواہاں ہے اور چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔