صدرکو نئی ترمیم کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار نہیں، وزارت قانون کا جواب
اسلام آباد: وزارت قانون نے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ارسال کیے گئے خط کا جواب دے دیا جس میں وزارت نے واضح کیا کہ صدر مملکت کو نئی ترمیم کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارت نے صدر مملکت کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا کہ پارلیمینٹ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ کااختیار الیکشن کمیشن کوحاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں مزید کہا کہ اسمبلیاں وزیر اعظم کی سفارش پر تحلیل ہوئیں اس لیے الیکشن کمیشن کے پاس تاریخ دینے کا اختیار ہے، اگر صدر مملکت آرٹیکل 58 کے تحت ازخود اسمبلیاں تحلیل کرتے تو پھر صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار تھا۔
ذرائع نے وزارت قانون کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں واضح کیا کہ نئے انتخابی قانون کے تحت الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کا اختیار ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت سے انکار پر وزارت قانون سے قانونی رائے طلب کی تھی۔