خبرنامہ

صدر پارک گیون ہائی صدارت کا منصب چھوڑنے پر آمادہ ہوگئیں

سیؤل: (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کرپشن کے سکینڈل کے دباؤ میں آ کرصدارت کا منصب چھوڑنے پر آمادہ ہو گئیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسے ہی پارلیمان محفوظ انتقال اقدار کا کوئی لائحہ عمل تیار کر لے گی تو وہ اپنے منصب سے مستعفی ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر کی طرف سے یہ حیران کن اعلان اس وقت سامنے آیاجب اْن کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں میں اْن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔صدر پارک گیون ہائی اس سے قبل منصب چھوڑنے کے مطالبات کو رد کرتی رہی ہیں۔