خبرنامہ

طیب اردوان کا وزیراعظم ہاؤس میں شانداراستقبال

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس میں پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر بنفس نفیس استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاک وچابند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔