خبرنامہ

عالمی ضمیر کیلئے کشمیر میں ہندوستانی جبرو استبداد کا احساس ضروری : جنرل عاصم

عالمی ضمیر کیلئے کشمیر میں ہندوستانی جبرو استبداد کا احساس ضروری : جنرل عاصم

اسلام آباد ( ملت آن لائن)آرمی چیف نے یوم آزادی پر کاکول اکیڈمی میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائی انشاءاللّٰہ ضرور ظالمانہ اور قابض قوتوں سے چھٹکارا پائیں گے۔ آپکی آزادی حق خود ارادیت کی خواہش اور لازوال قربانیوں کا ثمر ھوگی۔ عالمی ضمیر کیلئے کشمیر میں ہندوستانی جبر و استبداد کا احساس ضروری ہے۔ تمام مذموم ہتھکنڈوں کے باوجود کوئی طاقت کشمیری عوام کے استقلال کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ کوئی جغرافیائی اور سیاسی ضرورت کشمیریوں کے حق آزادی اور خود ارادیت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہو سکتی۔ میں کشمیری بھائیوں کو افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔