لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران علی پر پاور ڈویلپمنٹ کمپنی سے 131 ملین رشوت لینے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
عمران علی پر پاور ڈویلپمنٹ کمپنی سے 131 ملین رشوت لینے کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ عمران علی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔
عمران علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تاہم وہ بیرون ملک فرار ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران علی کو اشتہاری قرار دیا جائے اور ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
احتساب عدالت نے ملزم عمران علی کی جائیداد قرقی کا حکم دے دیا۔