خبرنامہ

عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو: فواد چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں مسلمان ممالک میں تنازعات میں کمی ہو، پوری دنیاجانتی ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک میں اہم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای میں نواز شریف کی اہمیت ختم ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ بھی ختم ہونے چاہیئے، وزیراعظم یہی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں نواز شریف کی اب کوئی اہمیت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، عالم اسلام میں عمران خان کا تعارف نڈر، بے باک رہنما کے طور پر ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب سے واپس اسلام آباد پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ عمران خان کا تعارف اصول پرست حکمران کے طور پر ہوا ہے۔