خبرنامہ

رائے ونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے تیس ستمبر کو رائے ونڈ جانے کا اعلان کیا ہے.بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ تحریک انصاف سولو فلائٹ کرتی ہے، ہم نے الیکشن میں دھاندلی پر بھی ساری جماعتوں سے بات کی اور ملک کی 22 سیاسی جماعتوں نے مانا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن تحقیقات کا مطالبہ کیا تو تحریک انصاف اکیلی رہ گئی، اسی طرح پاناما لیکس کے حوالے سے بھی ساری جماعتوں سے بات چیت کی۔ رائیونڈ مارچ ہر صورت ہو کر رہے گا۔