لاہور( آئی اےن پی) تحر ےک انصاف کا پانامہ لےکس کے معاملے پر حکومت مخالف احتجاجی تحر ےک کو مزےد تےز کر نے کا فےصلہ ‘چےئر مےن تحر ےک انصاف عمران خان نے چوہدری برادارن سے رابطہ کر کے انکو بھی 3ستمبر کے احتجاج مےں شر کت کی دعوت دےدی ‘پےپلزپارٹی سمےت دےگر جماعتوں کے قائدےن سے بھی رابطے کر ےں گے ۔تفصےلات کے مطابق عمران خان کی زےر صدارت تحر ےک انصاف کا اہم اجلاس پارٹی سےکرٹر ےٹ مےں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس مےں جہا نگےر خان ترےن ‘عبد العلےم خان ‘مےاں محمودالرشےد اور اعجاز احمد چوہدری سمےت دےگر قائدےن شر ےک ہوئے جبکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیںاور حکومت مخالف تحر ےک کو بھی تےز کر نے کا فےصلہ کےا گےا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں چودھری شجاعت اور پرویز الہی کو فون کئے ہیں ان رہنماﺅں سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ تمام جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگاانہوں نے دونوں رہنماوں کو 3ستمبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی تاہم (ق) لےگ کے صدر چوہدری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد کوئی بھی فےصلہ کر ےں گے جبکہ ذرائع کے مطابق عمران خان جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اس ریلی میں شرکت کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔