خبرنامہ

عمران خان کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا ‘(ن) لیگی حکومت اپنی آئینی مدت کر یگی‘ محمد زبیر

لاہور(آئی این پی) وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا ‘(ن) لیگی حکومت اپنی آئینی مدت کر یگی اور عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ‘ عمران خان سولو فلائٹ کر رہے ہیں اپوزیشن بھی انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے در میان کوئی مک مکاؤ نہیں وہ ہم پر شدید تنقید کرتے ہیں اور آئین وقانون کے مطابق جمہو ری اور اخلاقی انداز میں اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہوتا ہے مگر عمران خان جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ پوری قوم کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنے مر ضی دھر نے دیں انکے کہنے پر وزیر اعظم نوازشر یف کوئی استعفیٰ نہیں دیگا اور عمران خان آج تک ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ دھر نوں سے کوئی وزیرا عظم نہیں بنتا کس نے وزیر اعظم بننا ہے اس کا فیصلہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ہی کر نا ہے اور عمران خان کیلئے بہتر ہوگا وہ سڑکوں پر احتجاج اور دھر نوں کی بجائے آئندہ انتخابات میں عوام کے فیصلہ کا انتظار کر یں ۔