خبرنامہ

عمران مایوسی اور تنہائی کا شکار ہو چکے ’’بر گر پارٹی‘‘سن لیں شہر بند نہیں کر نے دینگے‘ رانا ثنا

لاہور /فیصل آباد(ملت + آئی این پی)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان مایوسی اور تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں ’’عمران خان بر گر پارٹی ‘‘سن لیں کسی کو شہر بند نہیں کر نے دیں گے ‘لاک ڈاؤن حکومت کے سر پر سوار نہیں تحر یک انصاف پہلے بھی کئی بار ‘‘کیٹ واک‘‘کر چکی ہے ‘پر امن احتجاج تحر یک انصاف کا حق ہے مگر قانون ہاتھ میں لینے پر سخت ایکشن لیا جا ئیگا ‘پانامہ لیکس کا معاملہ اب سپر یم کورٹ میں آچکا ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف کے سامنے پیش ہونے کو بھی تیار ہیں ‘عمران خان ‘جہا نگیر خان ترین اور علیم خان کی اپنی آف شور کمپنیاں سامنے آچکی ہیں ‘اچھی حکومت کس نے کی ہے اس کا فیصلہ سید خورشید شاہ نے نہیں عوام نے کر نا ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے ہیں آف شور کمپنی بنانا غیر قانونی نہیں اصل مسئلہ یہ ہے کہ آف شور کمپنی کیلئے پیسہ منی لانڈ رنگ سے باہر گیا ؟کیا پیسہ کر پشن کا ہے ؟کیا اس پر ٹیکس نہیں دیا اس لیے اب یہ معاملہ تحر یک انصاف خود سپر یم کورٹ میں لیکر گئی ہے اور اب وہاں اس کی سماعت بھی ہونے جا رہی ہے مگر سپر یم کورٹ خود کہہ رہا ہے کہ ابھی یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا سپر یم کورٹ اس کی سماعت کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں عمران خان مسلسل سیاسی ناکامیوں کی وجہ سے بدترین مایوسی اور تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور وہ راتوں رات ملک کا وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں مگر انکی یہ خواہش کبھی پوری نہیں کیونکہ وزیراعظم بننے کا فیصلہ کسی احتجاج یا دھر نہ میں نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو کسی بھی صورت کوئی شہر بندکر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور لاک ڈاؤن حکومت کے سر پر سوار نہیں جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی کی جائیگی وہاں حکومتی ادارے سخت ایکشن لیں گے ۔