خبرنامہ

عمران کی جلن کی دوائی حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں: سعد

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کو انصاف کی ضد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلن کی دوائی حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ۔ ان کا کہنا ہے عمران خان اور شیخ رشید کی جلن دور کرنے کے لیے کوئی نئی دوائی تلاش کرنا ہو گی ۔ خواجہ سعد رفیق نے نام لیے بغیر شیخ رشید کو نشانہ بنایا اور عقل سے پیدل تک قرار دے ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ، الزامات اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کرتی ہے ، اسے جو ووٹ مل چکے ، آئندہ وہ بھی نہیں ملیں گے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سب سے بڑی عدالت پر پورا اعتماد اور یقین ہے، اس عدالت سے ہی ہمیں انصاف ملا ہے جب کہ بڑے اور بلند بانگ دعوے جو تحریک انصاف کی طرف سے کیے جاتے تھے سب کھوکھلے نکلے