خبرنامہ

غیر قانونی مقیم افراد کو دی جانیوالی مہلت ختم، کیمپوں میں منتقلی شروع

چمن : غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت آج یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔لیویز حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے درجن بھر غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی غیرمعمولی تعداد چمن پہنچ گئی ہے۔کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ افغان مہاجر خاندانوں کو رجسٹریشن کے بعد کیمپ منتقل کیا جارہا ہے اور کیمپ میں اب تک 5ہزار افغان مہاجر پہنچ چکے ہیں۔