خبرنامہ

فیس بک پر 12میں سے صرف 2 ہزارنے رائیونڈ مارچ میں شرکت کی حامی بھری

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے فیس بک پر بھی12ہزار100افراد کو رائے ونڈ میں شر کت کی دعوت جبکہ صرف2149نے قبول کر لی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحر یک انصاف نے کل(جمعہ ) کے روز لاہور میں ہونیوالے رائے ونڈ مارچ اور جلسہ میں شر کت کیلئے 12100افراد کو شر کت کی دعوت دی جسکے جواب 5400افراد بے صرف ’’لائیک ‘‘کیا جبکہ 2149افراد نے تحر یک انصاف کے جلسے اور رائے ونڈ مارچ میں باقاعدہ شر کت کا اعلان کر دیا ہے ۔