اسلام گڑھ (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماحذیفہ ملک نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمدنواز شریف پانچ سال مکمل کرینگے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر دم لیں گے عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے غیر جمہوری طریقوں پر عمل پیرا ہیں ‘کرپشن سمیت دیگر تمام مسائل کو اسمبلی فلور پر حل کیاجانا چاہیے سڑکوں اور شہروں کو بند کر کے عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا عمران خان ، طاہر القادری اور شیخ رشید کو زیب نہیں دیتا ان کی احتجاجی سیاست کے باعث جہاں ملک کو شدید نقصان سے دوچار ہونا پڑا وہیں ان کی غیر سیاسی حرکات کے باعث لوگوں کیلئے بھی شدید مشکلات کھڑی ہوئی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاحذیفہ ملکنے کہا کہ پاکستانی سپہ سالار جنرل راحیل شریف جہاں پاک افواج کی قیادت کر رہے ہیں وہیں بھارتی سورماؤں کو کڑا جواب دیکر بھارت کی بولتی بند کر دی ہے ۔کشمیر مکمل پاکستان کا حصہ ہے جبکہ پاکستان کشمیر کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی بلا وجہ گیڈر بھبکیاں کر رہی ہے جبکہ پاکستان کسی بھی صورت اس پر خاموش نہیں ہو سکتا ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں بہت جلد آزادکشمیر کو تعمیروترقی کے لحاظ سے ایک ماڈل سٹیٹ بناکر دم لیگی ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود ہے اور اپنے اس منشور کی روشنی میں آزادکشمیر کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں بڑے پیمانے پر میگا پراجیکٹس شروع کر کے آزاد خطہ کی محرومیوں کا مکمل طورپر ازالہ کرئیگی اور بے روزگاری سمیت دیگر تمام حل طلب مسائل کو حل کیاجائیگا۔