خبرنامہ

جنرل راحیل اگر انصاف دلائے بغیر ریٹائر ہو گئے تو اللہ کو کیا جواب دیں گے، طاہر القادری

ملت نیوز.. راولپنڈی میں‌قصاص ریلی سے ڈاکٹر طاہر القادری کا خطاب میں‌کہنا تھا کہ اسلام آباد جانا ہے یا رائیونڈ ، . ہم رائے ونڈ جائے گے تاریخ جلد بتائوں گا..راحیل شریف نے کہا تھا ماڈل ٹائون کے شہیدوں‌کا انصاف ضرور ملے گا. جنرل راحیل اگر انصاف دلائے بغیر ریٹائر ہو گئے تو اللہ کو کیا جواب دیں گے. عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر انہیں‌دلی خوشی ہوئی ہے. یہ قصاص مارچ کا پہلا فیز ہے. قصاص اور سالمیت پاکستان کے تین فیز ہیں. حکمرانوں، میڈیا اور عوام کو بتا رہا ہوں کہ اس تحریک کے پہلے رائونڈ کا فیصلہ تھا کہ میں‌خود خطاب نہیں‌کروں گا. اگلے دو رائونڈ ہمارے ہاتھ میں‌ہیں جس وقت چاہیں‌گے یہ راوئنڈ شروع کر دیں‌گے. ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں‌زندگی بھیک میں‌نہیں‌ملتی زندگی اور انصاف بڑھ کر چھیننا پڑتا ہے.