خبرنامہ

لاہور: مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کا تحریری حکم جاری کردیا۔تحریری حکم کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے جب کہ عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔اس کے علاوہ عدالت نے پی ایچ اے سرکاری پارکس کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر دیکھ بھال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔