خبرنامہ

لاہور میں بزنس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کاروبار کے اندراج میں 17فیصد اضافہ

لاہور میں بزنس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے کاروبار کے اندراج میں 17فیصد اضافہ

لاہور(22 اکتوبر 2019) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کیساتھ اشتراک سے کاروبار میں آسانیاں لانے کیلئے وضع کردہ بزنس رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے 2018 میں آغاز سے اب تک 18ہزار 5سو 13 کاروباروں کا اندراج ہو چکا ہے۔ کاروبار کے اندراج کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے جس کے مطابق سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی میں رجسٹرڈ کاروباروں کی تعداد 2,493 رہی جبکہ 2019-2018 کی پہلی سہ ماہی میں یہ تعداد 2,131 تھی‘جس سے کاروبار میں اندراج کی شرح میں سترہ فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ان کاروباروں میں سے 10,858 کا تعلق انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ‘ 1,911 کاپنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی اداروں اور 5,744 کا تعلق لیبرڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کو ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اظفر منظور نے کہا کہ بزنس رجسٹریشن پورٹل حکومت کے”کاروبار میں آسانی لانے“کے منصوبے کا عملی نمونہ ہے۔ وفاقی سطح پرایس ای سی پی اور صوبائی سطح پر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ‘ محکمہ لیبر‘ پیسی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ پورٹل کا انضمام بزنس رجسٹریشن میں آسانی اور وقت اور پیسے کی بچت یقینی بناتا ہے۔ لاہور میں کامیابی کے بعد اسکا دائرہ پنجاب کے دوسرے اضلاع تک وسیع کیا جا رہا ہے۔بزنس پورٹل کا ایڈریس یہ ہے business.punjab.gov.pk