بیروت: (ملت+اے پی پی) سعودی عرب نے اپنے روایتی حریف ملک لبنان کے نو منتخب صدر کو ریاض کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے خالد الفیصل نے بیروت کے نواح میں لبنانی صدر میشل عون سے ملاقات میں انہیں یہ دعوت دی۔ بعد ازاں خالد الفیصل نے میڈیا کو بتایا کہ لبنانی صدر عون نے اس دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ لبنان میں 29ماہ کے سیاسی بحران کے بعد مشیل عون کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔ حالیہ کشیدگی کے باعث سعودی عرب نے فروری میں لبنان کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے ایک عسکری معاہدے کو روک دیا تھا۔