برسلز: متحدہ بانی کے خلاف دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔ برسلز میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یورپی یونین پارلیمنٹ کے سامنے متحدہ بانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ادھر بارسلونا میں بھی متحدہ بانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں پاکستانی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے متحدہ بانی کی پاکستان مخالف تقاریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کا اہتمام یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن کے تحت کیا گیا تھا۔ –