خبرنامہ

مجرم جہاں بھی جائےگا، کارروائی کریں گے: ڈی جی رینجرز

لاڑکانہ: (اے پی پی) لاڑکانہ میں رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس عزم کو ایک بار پھر دہرایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ حملہ سی پیک پر اثر انداز ہونے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے، آخری دہشت گرد کے ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹڈ تھا، دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے 2 سائیکلیں استعمال کیں۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا ایسا مواد پہلے بھی کچھ واقعات میں دیکھا گیا ہے، مجرم کہیں بھی جائے گا، کارروائی کریں گے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ایسی تنظیمیں ملوث ہیں جو ملک میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔