خبرنامہ

مجموعی حکومتی قرضہ 41 ہزار ارب ہوگیا

مجموعی حکومتی قرضہ 41 ہزار ارب ہوگیا

سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین سال کے دوران پاکستان کے کل قرضوں میں16ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا اورمجموعی قرض41ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے‘حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں سات ہزار460ارب روپے ادا کر چکی ہے ۔

جمعہ کو وزارت خزانہ نے اندرونی وبیرونی قرض کی تفصیلات ایوان بالاء میں پیش کیں اور بتایا کہ تین سال میں پاکستان کے اندرونی قرض میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرض 16 ہزار ارب تھے۔اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے۔

تین سالوں کے دوران ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا۔اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گئے۔جون 2018 میں ملک پر کل قرض 25 ہزار ارب روپے تھا۔اگست 2021 تک ملک کا کل قرض 41 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔