خبرنامہ

مریم نواز نے نعیم الحق کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد (ملت+آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ پیر کو شریف فیملی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نعیم الحق نے مریم نواز پر قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرانے میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا۔ نعیم الحق جھوٹ بولنے پر فی الفور معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔