خبرنامہ

مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سیکیورٹی کونسل چپ ہے: وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔ سیکیورٹی کونسل چپ سادھے ہوئے ہے۔ سیکیورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل کا کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 73 ویں عالمی دن پر وزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر اور مندوبین شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بہت سے شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ غربت کے خاتمے اور صحت میں کارکردگی پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمگیر مقاصد کا حصول یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے۔ سیکیورٹی کونسل چپ سادھے ہوئے ہے۔ سیکیورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل کا کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرواؤں گا۔